24 گھنٹے ہو گئے مودی جی، آ جائیے، ڈریے مت، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے: راہل گاندھی

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم مودی کو کھلی بحث کا چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو جاری کر وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کل دیے گئے چیلنج کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہ ’’مودی جی، آپ کو چیلنج دیے ہوئے مجھے 24 گھنٹے ہو گئے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اپوزیشن ملک دشمن ہے۔ آپ کسی بھی اسٹیج پر اپنی پسند کی جگہ منتخب کیجیے اور میرے ساتھ مباحثہ (ڈیبیٹ) کیجیے۔‘‘24 घंटे हो गए मोदी जी। मैंने आपको चैलेंज दिया है।आप कहते हो कि opposition देशद्रोही है। किसी भी स्टेज पे आप जगह चुनिए, डिबेट कीजिए मेरे साथ।देशद्रोही कौन है? विदेशी फोर्सेस का कनेक्शन किसका है? और किस प्रकार का कनेक्शन है? जल्दी से जल्दी कीजिए, डरिए मत। दोनों मिलेंगे,… pic.twitter.com/373F0IqdMR— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 3, 2026اپنی ویڈیو میں راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ’’ملک دشمن کون ہے؟ غیر ملکی طاقتوں سے کس کا تعلق ہے؟ اور کس نوعیت کا تعلق ہے؟ جلدی سے جلدی کیجیے، ڈریے مت۔ دونوں ملیں گے، میڈیا ہوگی، ملک کے نوجوان ہوں گے، میز ہوگی، ایک طرف آپ بیٹھیں گے اور دوسری طرف میں بیٹھوں گا۔ آپ جسے جج بنانا چاہیں، بنا لیجیے۔ موہن بھاگوت جی کو بٹھا دیجیے، چلیے۔ پھر مباحثہ کرتے ہیں۔‘‘کانگریس لیڈر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’’مالیاتی نظام اور مالیاتی ڈھانچے پر سوالات اٹھیں گے، امریکی معاہدہ کیسے ہوا؟ کیوں ہوا؟ اتنی جلدی کیوں ہوا؟ صرف آپ نے ہی یہ معاہدہ کیوں کیا؟ کابینہ کو اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ اڈانی کا معاملہ کیوں بند ہوا؟ ایپسٹین، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر کھل کر بات ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ آ جائیے، ڈریے مت۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے۔ آپ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں نا، آ جائیے، سب کچھ صاف ہو جائے گا۔‘‘وزیر اعظم مودی غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے اور اسی کے سہارے اقتدار میں ہیں، راہل گاندھی کا جوابی حملہراہل گاندھی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ’’باقی معاملات پر آپ نے ہتک عزت کے مقدمے دائر کر رکھے ہیں، شاید میرے خلاف 45 ہتک عزت کے مقدمے ہیں۔ لیکن اس مباحثے کے معاملے میں، غیر ملکی تعلقات کے معاملے میں آپ ہتک عزت کا مقدمہ نہیں دائر کر رہے ہیں۔ دائر کیجیے نا، وہاں بھی کھل کر بات کریں گے۔ ان سب موضوعات پر بات کرتے ہیں، آئیے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’دیوالی مبارک ہو، مودی جی۔‘