راجستھان: جھنجھنو میں سڑک کی تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث 8 مزدور جاں بحق، نصف درجن جھلسے

Wait 5 sec.

راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں پیر (2 نومبر) کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ چھاپولی گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے دوران ایک مشین ہائی وولٹیج بجلی لائن کے رابطے میں آ گئی، جس کے باعث 8 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 3 خواتین سمیت تقریباً 5 افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ تب پیش آیا جب سڑک کی تعمیر کے دوران بجری ملانے والی ایک مشین اوپر سے گزر رہی ہائی ٹینشن بجلی لائن کے رابطے میں آ گئی۔ مشین میں بجلی کا کرنٹ پھیل گیا، جس کی زد میں وہاں کام کر رہے ہے مزدور آ گئے۔Eight labourers are killed and four others injured after a mixer machine comes in contact with an electric wire near Chhapoli village in Rajasthan’s Jhunjhunu district.District Collector Arun Garg says the incident occurred in a forest area between Chhapoli and Kadamkund, where…— All India Radio News (@airnewsalerts) November 2, 2026ادے پور واٹی تھانہ کے انچارج رام پال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشین کے ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کے رابطے میں آنے سے مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، وہ موقع پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ گاؤں والوں نے اموات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی مقام پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار افراد کی جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ گاؤں والوں نے وہاں دھرنا بھی دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔झुंझुनूं में हुए हादसे में करंट लगने से श्रमिकों की असामयिक मृत्यु का समाचार दुखद है।संबंधित अधिकारियों को घायलों के समुचित उपचार एवं प्रभावित परिवारों को तत्काल हरसंभव सहायता उपलब्ध कराने तथा घटना की जांच के निर्देश दिए हैं।ईश्वर से प्रार्थना है कि दिवंगत आत्माओं को अपने…— Bhajanlal Sharma (@BhajanlalBjp) November 2, 2026اس حادثہ پر ریاستی وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’جھنجھنو میں ہوئے حادثے میں کرنٹ لگنے کے باعث حادثاتی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج کرایا جائے، متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ایشور سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کی روحوں کو اپنے ’چرنوں‘ میں جگہ دے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور سوگوار اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اوم شانتی!‘‘झुंझुनूं के उदयपुरवाटी में छापोली में कई मजदूरों की करंट लगने से हुई दर्दनाक मौत बेहद दुखद और मार्मिक है। इस पूरे प्रकरण की जांच आवश्यक है कि सड़क निर्माण के समय हुआ यह हादसा कैसे हुआ और इन मौतों के लिए कौन जिम्मेदार है। इस हादसे में अपने परिजनों को खोने वाले परिवारों पर क्या बीत…— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) November 2, 2026اس المناک حادثہ پر راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’جھنجھنو کے ادے پور واٹی میں چھاپولی میں کئی مزدوروں کی کرنٹ لگنے سے ہوئی موت بے حد افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ ضروری ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران یہ حادثہ کیسے پیش آیا اور ان اموات کے لیے کون ذمہ دار ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’اس حادثے میں اپنے اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں پر کیا گزر رہی ہوگی، یہ سوچ کر دل انتہائی غمزدہ ہے۔ حکومت کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا یقینی بنانا چاہیے۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو اپنے چرنوں میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل برداشت تکلیف برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘