چوری شدہ کرپٹو اثاثوں کی واپسی: بائنانس نے بٹ کوائن کا اجرا بحال کردیا

Wait 5 sec.

نیویارک: بائنانس نے چوری شدہ کرپٹو اثاثوں کی واپسی کے بعد بٹ کوائن کا اجرا بحال کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بائنانس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ اثاثوں کا 95 فیصد نقصان پورا کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 15 کرپٹو اثاثوں کا اجرا شروع کیا ہے۔بٹ کوائن، ایتھریم، ایکس آر پی اور ڈوج کوائن کا اجرا بحال کردیا گیا، بائنانس نے نقصان پورا کرنے کیلئے کمپنی کے 6 ارب ڈالر استعمال کیے۔پہلے مرحلے کا آغاز 0600 سے 0900 جی ایم ٹی کے درمیان ہونا ہے، جس میں بٹ کوائن، ایتھر، بی این بی، سولانا، ایکس آر پی، ڈوج کوائن اور دیگر ٹوکن شامل ہوں گے۔بائنانس نے کہا کہ باقی 5 فیصد میں کم خرید و فروخت والے اثاثے شامل ہیں، جن کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ایف بی آئی نے حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک گروہ ٹریڈر ٹریٹر پر عائد کیا اور کہا کہ اس کے ارکان نے چوری شدہ اثاثوں کو ایتھریم میں تبدیل کیا۔14 دن میں 10کروڑ کا منافع ، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں تاریخ ساز کامیابیادارے کے مطابق متعلقہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید رقوم چھپانے کی کوشش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ریاستی سرپرستی میں مالی چوری کرنے والے سائبر گروہوں کے استعمال کی تردید کی ہے۔