قاہرہ: مصر کے شہر قاہرہ کی ایک مرکزی شاہراہ پر بنے بڑے ڈیجیٹل بل بورڈ پر اچانک نازیبا فوٹیج چلنے لگی، جسے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے مسافر اور ڈرائیور دنگ رہ گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔مصری وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی حکام نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بل بورڈ ایک اشتہاری کمپنی کا تھا جس نے الیکٹرانک مواد نشر کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فرم کو ٹھیکہ دے رکھا تھا۔خفیہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے والا بھارتی پائلٹ پکڑا گیاسائبر حملے کی تصدیق کے بعد متعلقہ اشتہاری کمپنی نے فوری طور پر اپنی تمام اسکرینز بند کر دیں تاکہ مزید ہیکنگ یا اس قسم کے نشر ہونے والے مواد کو روکا جا سکے۔