جدہ: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جدہ نے احتیاطتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر جدہ اور رابغ کے تمام اسکولوں میں اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریاض میں ایک ماہ سے جاری آن لائن کلاسز میں جمعرات تک توسیع کی گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو رات گئے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا تمام طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے تدریسی عمل مدرستی پلیٹ فارم اور دیگر منظور شدہ تعلمیی پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق طائف میں بھی محکمہ تعلیم نے اتوار یکم نومبرسے جعمرات تک اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔جدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب (انگلش سیکشن) اور دیگر اسکولوں نے رات گئے تمام طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ریموٹ لرننگ کے پیغامات ارسال کردیئے۔اسکولوں میں موسم سرما کے اوقات نافذ کرنے کا اعلانواضح رہے کہ مدرستی پلیٹ فارم سعودی وزارت تعلیم کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنے ٹائم ٹیبل، ہوم ورک، ورچوئل کلاسز اور امتحانات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔