الیکٹرک گاڑیوں ’بی وائی ڈی‘ کی ریکارڈ فروخت

Wait 5 sec.

بیجنگ : چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی بی وائی ڈی نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا، بیرونِ ملک زیادہ خریداری کے سبب فروخت میں مسلسل چھٹے ماہ بھی اضافہ ہوا۔چین کی معروف الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی نے اکتوبر میں بھی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کرتے ہوئے مسلسل چھٹے ماہ اپنی سالانہ فروخت بڑھانے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کیے گئے حساب سے بی وائی ڈی نے اکتوبر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 90 ہزار 168 گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔تاہم فروخت میں اضافے کی رفتار ستمبر کے مقابلے میں کم رہی، جب کمپنی نے سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔بی وائی ڈی کی مجموعی فروخت میں سب سے نمایاں کردار بیرونِ ملک مارکیٹوں کا رہا، جہاں اکتوبر میں کمپنی کی گاڑیوں کی ترسیل 1 لاکھ 70 ہزار 194 یونٹس تک پہنچ گئی، یہ تعداد گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 102.8 فیصد زیادہ ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں بیرونِ ملک توسیع کی دوڑ نے عالمی منڈیوں میں بھی مسابقت بڑھا دی ہے، جبکہ اندرونِ ملک طلب میں کمزوری کمپنیوں کے لیے اضافی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔دوسری جانب چین کی مقامی گاڑیوں کی مارکیٹ میں رواں سال توقعات سے زیادہ کمی کے بعد 2027 میں معمولی بحالی کی توقع کی جا رہی ہے۔آٹو پالیسی منظور، الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد