واشنگٹن (2 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ہونے والے مڈٹرم الیکشن ہارنے کی صورت میں مسٹر ویٹو بن جانے کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن ہارنے اور کانگریس میں اکثریت کھونے کی صورت میں آئندہ کی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کانگریس میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو میں اس صورت میں مسٹر ویٹو بن جاؤں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کے پیش کردہ تمام بل ویٹو کر دیں گے، کیونکہ وہ ڈیموکریٹس کو ملک میں سب کچھ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک دو ماہ تک بل ویٹو ہونے کے بعد ڈیموکریٹس خود مذاکرات کیلیے ان کے پاس آئیں گے اور ممکنہ طور پر دونوں فریق کسی معاہدے پرپہنچ جائیں گے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور مڈٹرم الیکشن میں ریبپلکنز کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھیں گے۔امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا