میں صدر ہوں اس لیے امریکا میں فرانس کی طرح حالات نہیں ہیں، ٹرمپ

Wait 5 sec.

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کو کہا تھا امیگریشن پالیسی سے اپنے ملک کو تباہ کر رہے ہو، میں صدر ہوں اس لیے امریکا میں فرانس کی طرح حالات نہیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے الیکشن جیتے تو امریکا کو شدید نقصان ہو گا ڈیموکریٹس مختلف ترامیم کرنےکی کوشش کریں گے اگر ہم الیکشن نہ جیتے تو بھی ڈیموکریٹس کے ہر اقدام کو ویٹو کر دیں گے، میں بطور صدر کسی بھی چیز کو ویٹو کرسکتا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے امریکا کو بہترین قوانین دیے ہیں۔نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کانگریس میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو میں اس صورت میں مسٹر ویٹو بن جاؤں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کے پیش کردہ تمام بل ویٹو کر دیں گے، کیونکہ وہ ڈیموکریٹس کو ملک میں سب کچھ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک دو ماہ تک بل ویٹو ہونے کے بعد ڈیموکریٹس خود مذاکرات کیلیے ان کے پاس آئیں گے اور ممکنہ طور پر دونوں فریق کسی معاہدے پرپہنچ جائیں گے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور مڈٹرم الیکشن میں ریبپلکنز کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھیں گے۔