سعودی عرب : تارکین وطن ہوشیار، بڑی خبر آگئی

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو رہائش اور ملازمت کیلیے مدد کرنے والے افراد پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان کیا گیاہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اقامہ یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی کسی بھی صورت میں مدد کرنا سنگین جرم ہے، جس پر سخت سزائیں عائد کی جاسکتی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق ایسے افراد جو اقامہ یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے، انہیں ملازمت فراہم کرتے، رہائش دیتے یا کسی بھی قسم کی معاونت کرتے ہیں، انہیں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا کہ اگر جرم میں ملوث شخص غیر ملکی شہری ہو تو سزا مکمل ہونے کے بعد اسے سعودی عرب سے بے دخل بھی کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اقامہ، لیبر یا سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔وزارت کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 پر دی جاسکتی ہے، جبکہ سعودی عرب کے دیگر تمام علاقوں میں شہری 999 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے، روزگار فراہم کرنے یا ان کی نقل و حرکت میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سعودی عرب سے 9 ہزار 992 تارکین وطن ڈی پورٹ