واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے۔العربیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ایران سے جاری مذاکرات کے باعث مزید فوجی کارروائی فی الحال روک رکھی ہے۔دوران انٹرویو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی ہے، تیل کی قیمت میں ایک ہی دن میں 10 ڈالر فی بیرل کی تاریخی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت میں ایک دن میں اتنی بڑی کمی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ایران کےخلاف کامیاب ہورہے ہیں اس لئے تیل قیمتیں مزید کم ہوں گی۔قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور میں دونوں معاہدے کے امکانات سے متعلق کافی پُرامید ہیں ۔’دو راستے ہیں امریکا مذاکرات کرے یا دوبارہ فوجی جارحیت کی غلطی دہرائے‘انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ایران کےساتھ کسی معاہدے تک پہنچا جاسکتا ہے، دیکھنا یہ ہے ایران سے معاہدے کے معاملے پر مزید پیش رفت کر سکتے ہیں یا نہیں۔