واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور میں دونوں معاہدے کے امکانات سے متعلق کافی پُرامید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ایران کےساتھ کسی معاہدے تک پہنچا جاسکتا ہے، دیکھنا یہ ہے ایران سے معاہدے کے معاملے پر مزید پیش رفت کر سکتے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر کا ثالثی وفد پیر کی رات گئے تہران پہنچ گیا، وفد امریکی اور ایرانی معاہدے کے ممکنہ امکانات پر عباس عراقچی سے مذاکرات کرے گا۔’دو راستے ہیں امریکا مذاکرات کرے یا دوبارہ فوجی جارحیت کی غلطی دہرائے‘خبرایجنسی کے مطابق زیر غور مجوزہ معاہدے پر گزشتہ آٹھ روز سے مذاکرات جاری ہیں، مجوزہ معاہدہ امریکا ایران کے درمیان مسودے کا ایک نیا وژن ہے۔