واشنگٹن (3 نومبر 2026): ایران سے کس طرح معاملہ کیا جائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا۔ایران پر حملہ کیا جائے یا پھر معاشی دباؤ بڑھایا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاملے پر تین مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے، جس پر عملدرآمد آج ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن نتائج کے بعد کیا جائے گا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف مذاکرات کے ذریعے معاہدے کے حامی ہیں۔ ان کے علاوہ روس، چین، پاکستان اور خلیجی ممالک بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہیں۔دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف ایران پر معاشی دباؤ بڑھا کر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔جب کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران پر مزید حملوں کے حق میں ہیں۔ ان کا ماننا ہے ایران پر حملے ہی مسئلے کا مستقل حل سامنے لائیں گے۔امریکی مڈ ٹرم الیکشن کی تاریخ کے چند مضحکہ خیز اور دلچسپ حقائق