واشنگٹن : امریکی مڈٹرم الیکشن میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا، اب تک پانچ کروڑ اڑتالیس لاکھ سےزائد امریکی شہری ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے وسط مدتی (مڈٹرم) انتخابات سے قبل ارلی ووٹنگ کے دوران امریکی شہریوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر ایک نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔امریکی میڈیا اور این بی سی نیوز میں بتایا ھیا کہ اب تک 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔3 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر ذاتی طور پر جا کر ووٹ ڈالا جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد ووٹرز کے ووٹ بذریعہ ڈاک موصول ہو چکے ہیں۔اس بار ارلی ووٹنگ میں ووٹرز کی تعداد گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔اس سے قبل 2022 کے مڈٹرم انتخابات میں کل 4 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز نے قبل از وقت ووٹنگ کا استعمال کیا تھا۔امریکا میں مڈٹرم انتخابات کی پولنگ 3 نومبر کو ہوگی، جہاں امریکی کانگریس (ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ) کی تمام اہم نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے۔ان انتخابات کے نتیجے میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ پر سیاسی کنٹرول کا فیصلہ ہوگا، جس کی وجہ سے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔کانگریس پر کنٹرول کے لیے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ان انتخابات کے نتائج سے کانگریس میں طاقت کا توازن تبدیل ہوسکتا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا۔