واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ بعض ووٹرز امریکی شہری نہیں ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں چند گھنٹے رہ گئے، سروے اور پول میں ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان ہے۔ سینیٹ کی 7 اہم نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔سعودی اور امریکی وزیر دفاع کا علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیالرپورٹس کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ٹرمپ مینجمنٹ نے کانگریس کے بغیر حکمرانی کی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔