نیپال کے ایورسٹ بیس کیمپ میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹرس ’فش ٹیل ایئر‘ اور ’ڈائنیسٹی ایئر‘ کے تھے۔ اس دردناک واقعہ سے جائے وقوع پر موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔UPDATE: NEPAL HELICOPTER COLLISION: VICTIM IDENTIFIED AS 47-YEAR-OLD INDIAN NATIONALThe deceased has been identified as Vasant Kumar Balara Madu (47), an Indian national. The injured passenger, Shailesh Kishan Patel (53), is a New Zealand citizen of Indian origin. The… pic.twitter.com/mWbh2KPV3j— Subodh Kumar (@kumarsubodh_) November 3, 2026اطلاعات کے مطابق منگل (3 نومبر) کی صبح نیپال کے ماؤنٹ ایورسٹ علاقہ میں فیریچے ہیلی پیڈ پر اترتے وقت دونوں ہیلی کاپٹرس آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہندوستانی شہری بسنت کمار بالارامارامڈو کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی 2 افراد میں ایک ہندوستانی شہری شلیش کرشن پٹیل ہیں، جبکہ ایک دیگر نیوزی لینڈ کے شہری ہیں۔سولوکھمبو کے پولیس چیف موسم تمانگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹکرانے والے ہیلی کاپٹرس ’فش ٹیل ایئر‘ اور ’ڈائنیسٹی ایئر‘ کے تھے۔ ’فش ٹیل ایئر‘ کے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک مسافر کی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی کاٹھمنڈو کے میڈی سٹی اسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔Two helicopters crash at Pheriche in Everest region, one dead.TRAGEDY IN THE AIRAccording to officials, a Fishtail Air helicopter and an Air Dynasty helicopter collided while landing at the Pheriche helipad.“A passenger of Fishtail Air died and a captain sustained… pic.twitter.com/aredXGm8Pe— Rahul Shivshankar (@RShivshankar) November 3, 2026سوشل میڈیا پر اس حادثہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں واقعہ کے بعد ہیلی کاپٹرس اور ان کے آس پاس لوگوں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دونوں ہیلی کاپٹرس آپس میں ٹکراتے ہیں۔ دونوں ہیلی کاپٹرس الگ الگ سمتوں سے آتے ہیں اور قریب پہنچتے ہی ان کے درمیان زوردار ٹکر ہو جاتی ہے۔ اس دوران موقع پر موجود لوگوں میں افراتفری مچ جاتی ہے اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ’سمریك ایئر‘ کا ایک ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے اور راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ’فش ٹیل ایئر‘ کے ہیلی کاپٹر کو کیپٹن پرجول کے سی اڑا رہے تھے، جبکہ ’ایئر ڈائنیسٹی‘ کے ہیلی کاپٹر کی کمان کیپٹن رویندر پرجاپتی کے ہاتھ میں تھی۔ جائے حادثہ پر موجود حکام نے جانی نقصان کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ واقعہ کے بارے میں مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔