ریاض: سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے نومبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر کا کہنا ہے نومبر میں حدود الشمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق تبوک، الجوف، حائل، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں تین ماہ کے دوران اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان حسین القحطانی کے مطابق موسم کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔سعودی عرب اور کویت کو جوڑنے والے بڑے منصوبے میں اہم پیش رفترپورٹ کے مطابق رواں ماہ موسمِ خزاں کا آخری مہینہ ہے۔ اس دوران مملکت کے بعض حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔