یورپ کے سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ، کولنگ سسٹم فیل ہونے سے خوراک ضائع ہونے کا خدشہ

Wait 5 sec.

بیلجیئم (3 نومبر 2026): یورپ میں سائبر حملے سے سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے۔یورپ کے سات مختلف ممالک میں درجنوں سپر مارکیٹوں کے ریفریجریٹرز اور فریزرز کو ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خوراک کو محفوظ رکھنے کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور بڑی مقدار میں اشیائے خورونوش کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سائبر حملے سے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ’ڈیلہائز‘ سپر مارکیٹوں کی تقریباً 40 شاخیں متاثر ہوئیں، جبکہ سویڈن، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، ایسٹونیا اور فن لینڈ میں بھی متعدد اسٹورز کے کولنگ سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا۔حملہ آوروں نے ریفریجریٹرز کے ڈیجیٹل نظام میں مداخلت کرتے ہوئے ان کے ٹھنڈا کرنے والے سسٹمز کو زبردستی "ڈی فراسٹ موڈ” پر منتقل کر دیا، جس کے باعث بعض اسٹورز میں فریزرز کا درجہ حرارت بڑھ کر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔متاثرہ ممالک میں کاروباری نقصانات کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بیلجیئم کے شہر ہوئلارٹ میں ڈیلہائز کی ایک ہی شاخ کو تقریباً ایک لاکھ یورو مالیت کی اشیائے خورونوش کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس کے علاوہ آئرلینڈ میں "سپر ویلو”  کے 13 اسٹورز جبکہ سویڈن میں "آئی سی اے”  اور "کوپ” سپر مارکیٹوں کے متعدد اسٹورز بھی اس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات اور سسٹمز کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔