سعودی اور امریکی وزیر دفاع کا علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ گفتگو میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور میں دونوں معاہدے کے امکانات سے متعلق کافی پُرامید ہیں ۔’دو راستے ہیں امریکا مذاکرات کرے یا دوبارہ فوجی جارحیت کی غلطی دہرائے‘انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ایران کےساتھ کسی معاہدے تک پہنچا جاسکتا ہے، دیکھنا یہ ہے ایران سے معاہدے کے معاملے پر مزید پیش رفت کر سکتے ہیں یا نہیں۔