ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں

Wait 5 sec.

واشنگٹن (یکم نومبر 2026): امریکی اخبار نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں سے اب تک 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس ایرانی حملوں میں امریکی تنصیبات کی تباہی کی پول کھول دی ہے۔اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں صرف ابتدائی 2 ہفتوں میں ہی 119عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران 15 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالرز سے زائد خرچ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران سے اس نقصان کے بعد امریکا خطے میں فوجی موجودگی محدود کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔