یورپی فلائٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، پروازوں کا نظام درہم برہم

Wait 5 sec.

یورپ کی پروازوں میں بم کی دھمکیوں سے پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پیر کے بعد منگل کے روز بھی یورپ میں کم از کم چار پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملیں جس سے کچھ فلائٹس کو موڑنا پڑا اور پولینڈ کے ایک ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کرنا پڑا۔حالانکہ موصولہ دھمکیوں کے بعد طیاروں سے کوئی تصدیق شدہ بم ڈیوائس نہیں ملی۔حکام نے لندن سے ایک LOT پرواز کا رخ موڑ دیا جب کہ موڈلن ایئرپورٹ کو بند مختصر دورانیے کے لیے بند کر دیا گیا۔ موڈلن ہوائی اڈے نے کہا کہ کوئی ڈیوائس نہ ملنے کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔وارسا جانے والی ایک اور پرواز جو کوپن ہیگن سے SAS جارہی تھی وہ مقررہ وقت کے مطابق چوپین پر اتری۔ چوپین ہوائی اڈے نے کہا کہ کوئی ڈیوائس نہیں ملی اور ہوائی اڈہ آپریشنل رہا۔بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملنے کے بعد اسرائیل سے اڑان بھرنے والا طیارہ لینڈ کر گیا۔ خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے سیکرٹری جنرل لیوبومیر نیکولوف کے حوالے سے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے یونٹ ممکنہ دھماکہ خیز آلات کے لیے طیارے کی جانچ کر رہے تھے۔ہنگری کے وزیر دفاع رومولس روسزین-زیندی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ایک دن پہلے، لندن سے صوفیہ جانے والی ویز ایئر کی پرواز کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد بوڈاپیسٹ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔مانچسٹر سے Ryanair کی پرواز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد جنوب مشرقی اسپین کے مرسیا میں ایک ہوائی اڈے کے کچھ حصوں کو منگل کے روز بند کر دیا گیا لیکن حکام نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک دھوکہ ثابت ہوئی، اور حکام کو بورڈ پر کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملنے کے بعد ہوائی اڈے نے معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں۔