(29 اگست 2026): 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گھر سے بلا کر اغوا کرنے کے بعد درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا۔افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور شدید جھلسنے کے سبب تقریباً دو ماہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 26 اگست کو چل بسی۔منجیت کور کی موت کے بعد پولیس حکام نے قتل اور اغوا کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی۔سوشل میڈیا انفلوئنسر کی والدہ کانت دیوی کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بیٹی کو 3 جولائی 2026 کی رات چنڈی گڑھ کے سیکٹر 34 میں شراب کی فیکٹری کے قریب بلایا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران انتہائی قدم اٹھا لیاکانت دیوی نے الزام لگایا کہ شوبھی اور پنڈا نے بیٹی کو اغوا کیا اور مورنڈا کی طرف لے گئے، ملزمان نے اس پر تشدد کیا، درخت سے باندھ کر آگ لگائی اور فرار ہوگئے، بیٹی کا دوست موقع پر پہنچا، اس نے بیٹی کو اسپتال پہنچایا۔منجیت کور کا علاج پہلے مورنڈا کے ایک اسپتال میں کیا گیا جس کے بعد انہیں موہالی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں انہیں پی جی آئی ایم ای آر میں داخل کروایا گیا جہاں وہ زیر علاج رہیں۔اہل خانہ کا کا الزام ہے کہ منجیت کور 5 اگست کو ہوش میں آگئی تھی اور اپنا بیان دینا چاہتی تھیں لیکن اس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔