روس کے کیف پر نئے حملوں میں 12 افراد ہلاک، 20 زخمی

Wait 5 sec.

ماسکو: یوکرین کے دارالحکومت کیف اور وسیع علاقے پر رات گئے روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں دو بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کی فوجی اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کے یوکرین سرحد کے قریب واقع شہر بیلگوروڈ میں ایک طاقتور میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔میزائل حملے کی زد میں ایک تجارتی مرکز اور مشہور روسی آن لائن ریٹیلر‘اوزون’(Ozon) کی تنصیبات آئیں۔امریکا نے عراق کو فوجی ہیلی کاپٹرز و سامان کی فروخت کی منظوری دیدیبیلگوروڈ کے قائم مقام گورنر (Alexander Shuvayev) کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں شہر میں ایک تجارتی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے سات گوداموں میں آگ لگ گئی تھی۔