سعودی عرب: کون سے علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

Wait 5 sec.

جدہ: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں پیر سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز کا ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقے درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔اس کے علاوہ جازان اور عسیر کے بعض علاقوں میں بدھ کو بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نجران میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔بیان کے مطابق بارش کے ساتھ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کے علاوہ سمندر میں بلند لہریں بھی اٹھ سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں اور مقیمین کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سعودی عرب : سورج اور چاند گرہن کتنی بار ہوں گے؟جاری کئے گئے بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کریں۔بیان میں سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کردی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔