روس کے شہر بیلگوروڈ میں میزائل حملہ: متعدد ہلاک و زخمی

Wait 5 sec.

ماسکو:روس کے یوکرین سرحد کے قریب واقع شہر بیلگوروڈ میں ایک طاقتور میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل حملے کی زد میں ایک تجارتی مرکز اور مشہور روسی آن لائن ریٹیلر ‘اوزون’ (Ozon) کی تنصیبات آئیں۔بیلگوروڈ کے قائم مقام گورنر (Alexander Shuvayev) کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں شہر میں ایک تجارتی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے سات گوداموں میں آگ لگ گئی۔دوسری جانب روسی ای کامرس کمپنی ‘اوزون’ نے تصدیق کی ہے کہ بیلگوروڈ میں اس کا لاجسٹکس ہب اور سارٹنگ فیسلٹی (چھانٹی کا مرکز) بھی حملے کی زد میں آئے ہیں، جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد کمپنی نے حفاظتی اقدامات کے تحت بیلگوروڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اپنی ترسیلات اور آرڈرز کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کم عمر نو جوان بھی شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے 16 افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایران کا جوابی وار، اردن میں امریکی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے، ویڈیو بھی جاری کر دیفائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہیں۔