تہران: آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 2 بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث ٹینکر کو روک دیا گیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹینکر آبی گزرگاہ سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاز اور عملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پاسدارانِ انقلاب نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، ہرمز سے گزرنے کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل لازمی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فورسز کی جانب سے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی گئی ہے۔ایران کسی کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیانسینٹ کام کا کہنا ہے کہ لارک جزیرے پر موجود ایرانی پاسداران انقلاب کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز آبنائے ہرمز میں خطرے کا سبب بن رہی تھیں۔