تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اگر دنیا میں پائیدار امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو اس کی بنیاد مشرق وسطیٰ کے خطے سے ہی پڑے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط عزم رکھنے والی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کسی کی دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ چاہتا ہے، تاہم اگر کسی جانب سے جارحیت کی گئی تو ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہے: شہرام ایرانیانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے خود فیصلہ سازی کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔