دہلی: سلیپر بس میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری، ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار

Wait 5 sec.

دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے میں ایک سلیپر بس میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق یہ واقعہ 4 اگست کی رات پیش آیا تھا۔ فی الحال پولیس نے معاملے میں بس کے ڈرائیور کلدیپ اور کنڈکٹر سندیپ کو گرفتار کیا ہے۔ متاثرہ اتر پردیش کے ضلع مین پوری کی رہنے والی ہے اور 11ویں جماعت کی طالبہ ہے۔STORY | Delhi: 16-year-old girl gang-raped inside bus; driver, conductor heldA 16-year-old Class 11 student was allegedly gang-raped inside a sleeper bus in Delhi's Kashmere Gate area, following which police arrested the driver and conductor, police sources said.The incident… pic.twitter.com/8BEeuVw7lk— Press Trust of India (@PTI_News) August 31, 2026پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ اہل خانہ سے ناراض ہو کر بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھی اور نوئیڈا میں رہنے والے اپنے چچا زاد بھائی کے پاس جا رہی تھی۔ شدید بارش اور اندھیرے کی وجہ سے طالبہ غلطی سے گریٹر نوئیڈا کے پری چوک پر اتر گئی۔ اسی دوران ایک خالی سلیپر بس وہاں سے گزری۔ طالبہ نے بس کو رکنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بس رک گئی۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اسے نوئیڈا سیکٹر-63 جانے کی بات کہہ کر بس میں بٹھا لیا۔الزام ہے کہ بس چلنے کے کچھ دیر بعد کنڈکٹر نے متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکت شروع کر دی۔ متاثرہ کے مطابق اس کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ملزمان متاثرہ کو دیر رات کشمیری گیٹ بس اڈے کے قریب رنگ روڈ پر اتار کر فرار ہو گئے۔ خوف زدہ طالبہ نے کشمیری گیٹ پولیس سے رابطہ کرکے پورے واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو تیمارپور کی ایک بس پارکنگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی سلیپر بس کو ضبط کر لیا ہے اور اس کی فرانزک جانچ کرائی جا رہی ہے۔دہلی: ’نربھیا کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سچائی بے نقاب‘، چلتی بس میں مبینہ اجتماعی عصمت دری پر ڈاکٹر نریش کا سخت ردعملپولیس ذرائع کے مطابق بس میں خرابی آنے کے بعد ملزمان اسے سورج پور کی ورکشاپ میں مرمت کے لیے لے گئے تھے۔ بس کی مرمت کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر خالی بس لے کر تیمارپور جا رہے تھے۔ اسی دوران انہیں گریٹر نوئیڈا کے پری چوک پر طالبہ ملی۔ پری چوک سے کشمیری گیٹ تک بس نے تقریباً 47 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ بس سلیپر ہونے اور اس میں پردے لگے ہونے کی وجہ سے کسی بھی راہ گیر کو بس کے اندر کا منظر دکھائی نہیں دیا تھا۔