واشنگٹن (29 اگست 2026) : ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کے ساتھ مالی پریشانیوں کا بھی شکار ہیں، اب تک 18 فوجی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ یا خطے میں 6 ماہ کی طویل تعیناتی نے امریکی فوجی خاندانوں کو شدید جذباتی اور مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی خاندانوں کی معاونت کرنے والی تنظیم بلیو اسٹار فیملیز سے وابستہ کورٹنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی غیر موجودگی میں خاندانوں کو بچوں کو اسکول سے لانے، گھریلو معاملات سنبھالنے اور بعض اوقات آمدنی میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کی سلامتی سے متعلق بے چینی ہروقت برقرار رکھتی ہے اور یہ کیفیت خطرے کے احساس کے مترادف ہے۔ خطے میں کتنے امریکی فوجی تعینات ہیں؟واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جبکہ ان کی معاونت کے لیے مزید ہزاروں میرینز کو بھی خطے میں روانہ کیا گیا ہے۔ جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جنگ کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی لڑائی، سفارتی کوششوں اور ناکام امن مذاکرات نے فوجی خاندانوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔سینڈرز کے مطابق جب اہل خانہ کو محسوس ہوتا ہے کہ حالات کچھ بہتر ہورہے ہیں تو دوبارہ کوئی ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے جو انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیتا ہے۔گزشتہ ماہ بلیو اسٹار فیملیز کے سروے میں تقریباً 200 فعال ڈیوٹی پر موجود فوجی خاندانوں نے حصہ لیا، جن میں سے 81 فیصد نے ایران جنگ کے باعث ذہنی دباؤ میں اضافے کی نشاندہی کی۔فوجی خاندانوں کے مالی حالات کیسے ہیں؟رپورٹ کے مطابق فوجی خاندانوں کو صرف جذباتی مشکلات ہی نہیں بلکہ شدید مالی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔ نیشنل گارڈ کے اہلکار عام حالات میں باقاعدہ ملازمتیں کرتے ہیں، لیکن تعیناتی کے بعد ان کی آمدنی رکنے سے بعض خاندانوں کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔سینڈرز نے کہا کہ عام شہریوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ فوج میں خدمات انجام دینے والے افراد کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ حکام فوجی خاندانوں کی مشکلات اور خدشات سے آگاہ ہیں اور مشکل حالات میں انہیں ضروری وسائل، معاونت اور استحکام فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے تھے، جس کے مطابق جنگ کے آغاز سے اس وقت تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 624 زخمی ہوچکے تھے۔پینٹاگون نے بعد ازاں جنگی نقصانات کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید 140 سے زائد زخمی فوجیوں کا اندراج کیا تھا، جبکہ اب دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں کو بھی دوبارہ فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوئے؟ پینٹاگون کے تازہ ترین اعداد و شمار نے ہلچل مچا دی