واشنگٹن (29 اگست 2026) : امریکہ میں بند گوبھی سے پھیلنے والی آئس برگ لیٹش وبا اب 20 ریاستوں تک جا پہنچی ہے، اب تک ساڑھے 11 ہزار کے قریب افراد بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔امریکا میں آئس برگ لیٹش سے منسلک سائیکلو اسپورایسس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کا دائرہ مزید تین ریاستوں جارجیا، ٹینیسی اور ٹیکساس تک بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد متاثرہ ریاستوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اب تک تقریبا 495 افراد کو اسپتال داخل کرانا پڑا جبکہ ریاست مشی گن میں 2اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس وبا کا تعلق وسطی میکسیکو سے حاصل کیے گئے آئس برگ لیٹش سے ہے، جو ٹیکو بیل کے ریسٹورنٹس میں استعمال کیا گیا تھا، یہ لیٹش میکسیکو میں ٹیلر فارمز کے آپریشنز سے حاصل کیا گیا تھا۔سالمونیلا وائرس کیا ہے؟سالمونیلا بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو کھانے سے پیدا ہونے والی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، جسے عام طور پر سالمونیلوسس کہا جاتا ہے۔یہ انفیکشن اپنے پھیلاؤ اور ممکنہ شدت کی وجہ سے اہم ہے، جس سے ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔سالمونیلا انفیکشن کی عام علامات میں پیٹ میں مروڑ، اسہال، قے اور بخار شامل ہیں، جو عموماً جراثیم سے متاثر ہونے کے 12 سے 72 گھنٹے کے اندر ظاہر ہوسکتی ہیں۔اس کی روک تھام اور طبی انتظام کے لیے سالمونیلا کو سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر اس پر فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ صحت کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔مزید پڑھیں : امریکا میں گاجروں سے خطرناک وبا پھیل گئیایف ڈی اے کے مطابق مشی گن اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں شامل ہے، جہاں بنیادی طبی مسائل کا شکار دو افراد کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ریاستی محکمہ صحت کے مطابق مشی گن میں وبا سے منسلک کیسز کی تعداد 14 ہزار 510 تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 233 زیادہ ہے۔بند گوبھی اور ہری مرچ کے بعد گائے کے گوشت سے بھی پرہیز