تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ’بڑا جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے ایران پر معاشی دباؤ سے متعلق ان کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔ایرانی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران خطے میں 13 کروڑ بیرل تیل کی منتقلی میں معاونت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی ناکہ بندی ایران کی معیشت کو ’توڑ دے گی‘۔بیسنٹ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ان کے دعوے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ’فار رئیل 130‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اخراجات 130 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔Liar liar pants on fire.For real 130s, tell your staffer to pull Moody’s showing $130+ billion in war costs, and ask another how much Jane Street burned north of $130 million shorting oil for you in just one futures roll.Liar liar yields on fire. https://t.co/j1Ej9K7hPL pic.twitter.com/BPykaanAOM— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) August 29, 2026قالیباف نے امریکی مالیاتی کمپنی جین اسٹریٹ کیپٹل سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ تیل کی ایک لین دین میں کمپنی کو 13 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ایرانی اسپیکر نے امریکی ماہرِ معاشیات اور نوبیل انعام یافتہ پال کرگمین کا مضمون بھی دوبارہ پوسٹ کیا، جس میں امریکی وزیر خزانہ کی طویل مدتی قرض لینے کی لاگت اور مارکیٹ مینجمنٹ سے متعلق پالیسیوں کو ناکام قرار دیا گیا ہے۔قالیباف نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر امریکی قرضوں کی مارکیٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جھوٹ بولنے والے کی باتیں مارکیٹ میں آگ لگا رہی ہیں۔ایران نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا