امریکا ایران کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

Wait 5 sec.

لندن : امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری فوجی حملوں کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.81 فیصد اضافے کے بعد یہ 95.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 0.46 فیصد بڑھ کر 90.63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور اہم سمندری گزرگاہوں میں رسد کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں