بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ 10 سال بعد اہم دورے پر مصر پہنچ گئے، جہاں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا یہ دورہ ایران جنگ کے بعد خطے میں سیکیورٹی اور معاشی شراکت داریوں پر نظرثانی کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مصر اور چین کے درمیان معاشی و دفاعی تعلقات میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے دوسری مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں، جن میں چینی جے -16 جنگی طیاروں نے پہلی بار اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔رائٹرز کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کی جنگوں کے باعث امریکا کی قابلِ اعتماد سیکیورٹی شراکت دار کی حیثیت سے مصر کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث قاہرہ چین، روس اور یورپ سمیت دیگر طاقتوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہوچکا ہے۔مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل: چینی صدر کا اہم بیان سامنے آگیامصر میں چینی سرمایہ کاری صنعت، بندرگاہوں، شمسی توانائی، گرین ہائیڈروجن اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔