کِشتیاں پانی میں تیرتی ہے لیکن یہ کِشتی، جہاز کی طرح ہوا میں اُڑی!

Wait 5 sec.

(2 ستمبر 2026): کشتی پانی کی سواری ہے جو سمندروں، دریاؤں اور جھیلوں کے پانی پر رواں ہوتی ہے مگر ایک کشتی پانی میں تیرنے کے بجائے ہوا میں اڑنے لگی۔یہ انوکھا منظر امریکی ریاست میسوری میں دیکھا گیا، جہاں کشتی مقابلے میں پاور بوٹ کے 200 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ طوفانی رفتار سے کشتیوں کی ریس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے تھے۔اسی دوران ہائی اسپیڈ پاور بوٹ اچانک پانی سے کئی فٹ بلند ہوکر ہوا میں جا پہنچی، جس کو دیکھ کر دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔کشتی نے مسلسل کئی قلابازیاں کھائیں اور نیچے آگری۔ کشتی میں موجود دو افراد حفاظتی بیلٹس اور ہیلمٹس کے باعث محفوظ رہے۔ماہرین کے مطابق تیز ہواؤں اور 200 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار نے کشتی کے نیچے ہوا بھر دی تھی جس سے اسے قابو کرنا تقریباً نا ممکن ہوگیا تھا۔