ملاقات میں مودی نے کیا کہا کہ پیوٹن بہ ظاہر بے آرام دکھائی دیے؟

Wait 5 sec.

بشکیک: کرغیزستان کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انھوں نے روسی صدر سے مطالبہ کیا کہ یوکرین جنگ اب ختم ہو جانی چاہیے۔ملاقات کے آغاز پر مودی نے پیوٹن سے کہا کہ ’’جنگ جس دن بھی جاری رہتی ہے، انسانیت عملاً ایک قدم پیچھے چلی جاتی ہے، جب کہ امن کی جانب اٹھایا جانے والا ہر قدم پوری انسانیت کے لیے حقیقی امن کی امید پیدا کرتا ہے۔‘‘ روئٹرز کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری کردہ ملاقات کی روداد میں مودی نے ’’لامتناہی جنگ‘‘ سے ’’جنگ کے خاتمے‘‘ اور ’’دشمنی کے خاتمے‘‘ کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔مودی نے پیوٹن کو ’’میرا دوست‘‘ قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو سراہتے ہوئے بھارت کے دیرینہ سفارتی مؤقف کو دہرایا۔ مودی نے کہا ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، بھارت اس حوالے سے امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔‘‘ پولیٹیکو کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے امن کی اپیل کرتے ہوئے مہاتما گاندھی اور مدر ٹریسا کی خدمات اور ورثے کا بھی حوالہ دیا۔ٹینکر کے بدلے ٹینکر، امریکا نے ایران جنگ میں نئی پالیسی اپنا لیلیکن پولیٹیکو نے رپورٹ کیا ہے کہ نریندر مودی کی گفتگو کے دوران ولادیمیر پیوٹن بہ ظاہر بے آرام دکھائی دیے، وہ نظریں فرش کی جانب کیے رہے اور اپنے پاؤں ہلاتے رہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق پیوٹن نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘یہ ملاقات 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو 31 اگست سے یکم ستمبر تک بشکیک میں منعقد ہوا۔ ایس سی او میں روس، چین، بھارت اور 8 دیگر رکن ممالک شامل ہیں، جہاں سلامتی، معیشت اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت روسی تیل خریدنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں بھی شامل ہے، اور مغربی پابندیوں کے باعث روس کی دیگر منڈیوں تک رسائی محدود ہونے کے بعد یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب کہ یوکرین کی جانب سے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں کے بعد نئی دہلی نے حال ہی میں ماسکو کو پٹرول بھی فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔