کویت سٹی: پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) نے گرمیوں کے موسم میں کھلے مقامات اور دھوپ میں دوپہر کے اوقات کار کے دوران کام پر عائد موسمی پابندی کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پابندی شدید گرمی میں کارکنوں کو ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی خطرات سے بچانے کے لیے ہر سال یکم جون سے 31 اگست تک نافذ کی جاتی ہے۔ادارے کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ اگرچہ پابندی کا یہ موسم ختم ہو چکا ہے، تاہم تمام کارخانوں، کمپنیوں اور آجروں پر لازم ہے کہ وہ کارکنوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی بدستور جاری رکھیں۔کویت: مزید 7 غیر ملکیوں کی کویتی شہریت منسوخپبلک اتھارٹی فار مین پاور کے مطابق، فیلڈ انسپکشن ٹیمیں کام کی جگہوں کا مسلسل معائنہ کرتی رہیں گی تاکہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔