ٹرمپ کی تیزی سے گری مقبولیت مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکن کیلیے خطرہ بن گئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (30 اگست 2026): امریکا میں وسط مدتی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گھٹتا جا رہا ہے۔امریکا میں رواں برس نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے ہیں۔ تاہم جیسے جیسے مڈ ٹرم الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گرتا جا رہا ہے اور یہ معاملہ ری پبلکن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل کم سطح پر برقرار ہے اور موجودہ رجحان برقرار رہا تو ڈیموکریٹس کی ایوان نمائندگان میں برتری کا امکان بڑھ جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اپنے دوسرے دور اقتدار کے بعد ہی کئی اقدامات کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں لیکن ایران جنگ کے بعد ان کے اقدامات نے امریکی ووٹرز کو ان سے منحرف کرنا شروع کر دیا ہے۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کے نہر اونٹاریو کو نہر امریکا قرار دینے کے اعلان کو بھی پذیرائی نہیں ملی، جب کہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ بھی امریکی صدر کیلیے سیاسی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ٹرمپ نے لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’لیک امریکا‘‘ رکھ دیا