امریکا اور ایران کےحملے ! خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

Wait 5 sec.

لندن : ایران پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملوں اور اس کے بعد ایران کی جانب سے کیے جانے والے جوابی اقدامات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر شدید اضافہ دیکھنے میں آیا۔عالمی منڈی میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 90.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی 3.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس خام تیل 85.93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی مارکیٹ پر شدید اثر ڈالا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے۔خیال رہے امریکا نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ بچھانے سے روکنے کیلئے لارک جزیرے پر پاسداران انقلاب کے ٹھکانے پر حملہ کیا تھا۔ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن اورمتحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔امریکی مسلح افواج کی مرکزی کمان سینٹ کام کا کہنا تھا لارک جزیرے میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پرکارروائی محدود اور انتہائی درست تھی، حملہ جہازرانی کو درپیش فوری خطرے کو دور کرنے کیلئے کیا گیا۔