کم جونگ اُن نے وزیرِ دفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کردیا

Wait 5 sec.

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے وزیرِدفاع سمیت کئی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی فوجی کمان میں غیر معمولی اور بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔جس کے تحت وزیرِ دفاع سمیت متعدد اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کم جونگ اُن نے نو کوانگ چُل کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ کورین پیپلز آرمی کے پولیٹیکل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل کم سونگ گی کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا ہے۔ان تبدیلیوں کے ساتھ ہی کم جونگ اُن کے اہم دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کے درجے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہیں سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین بنانے کے ساتھ ساتھ حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا کے طاقتور ترین ادارے "پولٹ بیورو” کا رکن بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ان اچانک اور وسیع پیمانے پر کی جانے والی عسکری تبدیلیوں اور برطرفیوں کے پیچھے چھپی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی رسمی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔