راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف اتراکھنڈ میں ایف آئی آر درج کیے جانے سے کانگریس لیڈران میں سخت ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ہلدوانی میں ’شدھی کرن‘ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اب ان کے خلاف ہی ایف آئی آر درج ہونے سے سبھی حیران ہیں۔ اس معاملہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس درج فہرست شعبہ کے چیئرمین ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم نے بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔देश में BJP-RSS के लोग भेदभाव और छुआछूत बढ़ाने का काम कर रहे हैं।वहीं, अगर कोई छुआछूत के खिलाफ आवाज उठाता है और न्याय की मांग करता है तो उसी के खिलाफ FIR दर्ज करवा दी जाती है। उत्तराखंड के हल्द्वानी में जहां कांग्रेस अध्यक्ष श्री मल्लिकार्जुन खरगे ने सभा की थी, BJP के लोगों… pic.twitter.com/LhwF0nq3A8— Congress (@INCIndia) August 31, 2026کانگریس نے ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم کا ایک ویڈیو پیغام اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’ملک میں بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ تفریق اور چھوا چھوت بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی چھوا چھوت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اور انصاف کا مطالبہ کرتا ہے تو اسی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جاتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جہاں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جلسہ کیا تھا، بی جے پی کے لوگوں نے اسی جگہ کا ’شدھی کرن‘ کیا۔ راہل گاندھی نے ایسی شرمناک حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لیکن حیرانی کی بات ہے کہ ’شدھی کرن‘ کرنے والوں کی جگہ اتراکھنڈ کی پولیس نے بی جے پی کے اشارے پر راہل گاندھی کے اوپر ہی ایف آئی آر درج کر دی۔‘‘اس ویڈیو میں ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف اپنی سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہلدوانی میں شدھی کرن معاملہ میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس میں قصورواروں پر کارروائی نہ کرنے کے لیے پولیس افسران کے خلاف بھی کیس بنتا ہے۔ اتراکھنڈ میں راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی سازش کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کو پورا دلت سماج جواب دے گا۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ہم ڈرنے والے نہیں، لڑنے والے لوگ ہیں، اور ہم لڑ کر انصاف لیں گے۔‘‘हल्द्वानी में कांग्रेस अध्यक्ष श्री मल्लिकार्जुन खरगे की रैली के बाद BJP के लोगों ने उस जगह का शुद्धिकरण किया- जो बेहद शर्मनाक है। लेकिन शुद्धिकरण करने वालों के खिलाफ FIR करने के बदले, पुलिस ने इसके खिलाफ आवाज उठाने वाले नेता विपक्ष राहुल गांधी जी पर ही FIR कर दी।जिस थाने में… pic.twitter.com/2bqlxPE3H5— Congress (@INCIndia) August 31, 2026راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد اتراکھنڈ کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی کانگریس لیڈران کا غصہ سڑکوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور پولیس میں شکایت بھی درج کرائی جا رہی ہے۔ اتراکھنڈ کانگریس صدر گنیش گودیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس تھانہ میں راہل گاندھی پر ایف آئی آر کی گئی ہے، اسی تھانے میں اسی ایشو پر 18 (اگست) تاریخ سے ایک درخواست زیر التوا ہے، لیکن اس کے اوپر ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے۔ ہم ان کے خلاف جمہوری اور قانونی دونوں طریقے سے لڑیں گے اور سزا دلوائیں گے۔‘‘ گنیش گودیال نے کانگریس کارکنان کے ساتھ آج تھانہ میں ایک تحریری شکایت بھی دی جس میں ’شدھی کرن‘ کرنے والے بی جے پی-آر ایس ایس کارکنان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge के भाषण मंच का शुद्धिकरण कर, BJP-RSS के लोगों ने दलित समाज के स्वाभिमान और सम्मान को ठेस पहुंचाई है।वहीं, जब नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने इस शर्मनाक घटना के खिलाफ आवाज उठाई, तो दोषियों पर कार्रवाई करने के बदले उन्हीं के ऊपर FIR कर दी गई। आज… pic.twitter.com/32VPs31pux— Congress (@INCIndia) August 31, 2026اتراکھنڈ کے سی ایل پی لیڈر یشپال آریہ نے بھی کانگریس کارکنان کے ساتھ مقامی تھانہ میں تحریری شکایت دی ہے۔ ان کا مطالبہ بھی ’شدھی کرن‘ کرنے والے بی جے پی-آر ایس ایس کارکنان پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق ہے۔ اس کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی ہیں، ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’ہلدوانی میں کانگریس صدر کھڑگے کی ریلی کے بعد اسٹیج کا ’شدھی کرن‘ کروانا بی جے پی-آر ایس ایس کی دلت مخالف ذہنیت کا ثبوت ہے۔ حد یہ ہے کہ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر کرنے کی جگہ اتراکھنڈ پولیس بی جے پی کے اشارے پر راہل گاندھی پر ہی ایف آئی آر کر رہی ہے۔ یہ سراسر منمانی ہے۔‘‘देश में BJP-RSS के लोग भेदभाव, नफरत और छुआछूत को बढ़ावा देने का काम कर रहे हैं। हल्द्वानी में कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge की रैली के बाद मंच स्थल का 'शुद्धिकरण' करवाना, BJP-RSS की दलित विरोधी मानसिकता का सबूत है।हद ये है कि इस मामले में दोषियों के खिलाफ FIR करने के बजाए,… pic.twitter.com/Y8S9jGIOoK— Congress (@INCIndia) August 31, 2026