غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید

Wait 5 sec.

غزہ: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابۃ کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس نے غزہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی، تاہم مشن کا پتہ چل جانے پر اسرائیل نے 10 سے زائد جنگی طیاروں سے شدید فضائی حملے کیے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دیر البلح میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 1 بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہوئے۔گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔دیر البلح میں ایک بیکری کے قریب کیے جانے والے حملے میں حسام نصیر نامی شخص اور تین سالہ بچہ تیم حمدان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔روس کے کیف پر نئے حملوں میں 12 افراد ہلاک، 20 زخمیاسرائیلی فوج کے مطابق اس نے حماس کے ایک جنگجو کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔