آبنائے ہرمز کے قریب لارک جزیرے پر امریکی حملے نے خلیج میں واقع ایرانی جزیروں کی سٹریٹجک اہمیت ایک بار پھر اجاگر کر دی ہے۔ امریکہ کے مطابق اس نے لارک جزیرے پر میزائل داغنے کے دو مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کے جواب میں قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن میں فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے۔