ایران میں 2500 سے زائد قیدیوں کی معافی اور سزاؤں میں کمی کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی سپریم لیڈر نے 12ربیع الاول پر2500 سے زائد قیدیوں کی معافی اور سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی چیف جسٹس نے ایرانی سپریم لیڈرسے 2500 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی درخواست کی تھی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق سپریم لیڈر نے چیف جسٹس کی درخواست کو قبول کر لیا، جس کے بعد ایرانی چیف جسٹس نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی اور تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے۔اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیج فارس کی حکومتوں سے دشمن کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کا خلیج فارس کے ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہایرانی سپریم لیڈر نے خلیج فارس کے ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اصل دشمن کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔ خلیجی ممالک اپنے حقیقی دشمن کو پہنچانیں، اور اس کا مقابلہ کریں۔مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مسلمانوں میں اتحاد ہی اسلامی انقلاب کا بنیادی اصول اور اہم پیغام ہے۔