اگر کوئی ہندو یہ سوچتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نہیں ہونا چاہیے تو وہ خود کو ’ہندو‘ کہہ ہی نہیں سکتا: موہن بھاگوت

Wait 5 sec.

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے امریکہ کے نیویارک میں منعقدہ ’ایک دنیا، ایک انسانیت‘ کانفرنس میں ایک اہم پیغام دیا۔ بھاگوت نے کہا کہ اگر کوئی ہندو یہ سوچتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نہیں ہونا چاہیے تو وہ خود کو ’ہندو‘ کہہ ہی نہیں سکتا۔ دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کے درمیان اپنی بات رکھتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ نے واضح کیا کہ ’’ہندو ہونے کی پہلی شرط ہی یہ ماننا ہے کہ تمام مذاہب کے راستے ایک ہی خدا تک جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانوں میں کوئی تفریق نہیں ہو سکتی اور ہر شخص کا احترام ہی انسانیت کی حقیقی بنیاد ہے۔#WATCH | New York, US: At the "One World One Humanity" event, RSS Chief Mohan Bhagwat says, "If any Hindu thinks that there should be no Muslim in Bharat, he will not remain Hindu. If you want to call yourself Hindu, you must believe that all paths are leading to the same goal… pic.twitter.com/e5UYZPppU8— ANI (@ANI) August 29, 2026موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں ایسے معاشرے کے لیے کام کر رہا ہوں، جو روایتی طور پر یہ کہتا ہے کہ مذاہب الگ الگ ہو سکتے ہیں، لیکن انسانیت ایک ہے، سچ ایک ہے اور انسانیت اسی سچ کی پیداوار ہے۔ اس لیے انسانیت ایک ہے اور سچ ایک ہے۔ اسے الگ الگ طریقوں سے بتایا اور سمجھایا جاتا ہے۔ ہم انسان اپنے تجربات اور اپنی حدود کے قیدی ہیں۔VIDEO | New York: Addressing the 'One World, One Humanity' faith leaders' conference, RSS Chief Mohan Bhagwat says, "As the RSS we believe that all humanity is one. It is our duty to go out into the world and share the message that despite our apparent diversities, we are one.… pic.twitter.com/8s1hqABCgC— Press Trust of India (@PTI_News) August 29, 2026اپنے خطاب میں موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم معاشرے کو تعلیم یافتہ نہیں بناتے ہیں تو بھٹکاؤ آتا ہے۔ تاریخ میں کسی نہ کسی طرح ایسا۔ میں اس لمحے کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔ اس کے بعد ہمارا معاشرہ، ہمارا ملک غیر ملکی حملوں کا نشانہ بن گیا اور بہت سی چیزیں کھو گئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی مذاہب ہیں۔ آج دنیا میں مذاہب کی شناخت بنیادی طور پر رسومات سے ہوتی ہے۔ کسی مذہبی نظم و ضبط کو اپنانے اور خدا تک پہنچانے والے اس راستے پر چلنے کے لیے رسومات کی یہ پابندی بھی ضروری ہے۔New York, US: RSS Chief Mohan Bhagwat says, "...If any Hindu thinks that there should be no Muslim in Bharat, he will not remain a Hindu. If you want to call yourself Hindu, you must believe that all paths lead to the same goal. And every human being has dignity..." (Source:… pic.twitter.com/9eoaIPbQpw— IANS (@ians_india) August 29, 2026قابل ذکر ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت رواؓ ہفتے کے آغاز میں نیویارک کے دورے پر پہنچے ہیں۔ یہاں ان کے 3 ممالک (امریکہ، کناڈا اور برطانیہ) کے گلوبل آؤٹ ریچ دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہ تنظیم کے صد سالہ جشن کی سرگرمیوں کے تحت غیر ملکی مقامی تنظیموں کی دعوت پر ہو رہا ہے۔