کیف (30 اگست 2026): روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں دارالحکومت کیف کے قریب ڈرون حملے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روسی ڈرون حملے میں 37 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیںگولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 50 کے قریب رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان میں ایک اولڈ ایج کیئر یونٹ بھی شامل ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔زیلنسکی نے شہری آبادی میں اسلحہ ڈپو کی موجودگی سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے روس کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسے اپنے ہر اقدام کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ڈرون اور میزائلوں کے پرزے رکھنے والی گودام تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تقریباً ساڑھے چار سال سے جاری ہے، جس میں دونوں فریقین کے سیکڑوں فوجی اور سول افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ روس اور یوکرین جنگ وہ ہی بند کرائیں گے، تاہم انہیں اب تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق ٹرمپ کا 28 نکاتی امن منصوبہ سامنے آگیا