نیپال کے مشکل وقت میں ہندوستان اپنی جانب سے مدد کا ہاتھ مسلسل بڑھا رہا ہے۔ نیپال کے لیے 11 ٹن راحت کا سامان لے کر چوتھا ہندوستانی طیارہ کاٹھمنڈو پہنچ گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہم نیپال کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ نیپال کے لیے راحت کا سامان لے کر جانے والا چوتھا طیارہ 11 ٹن امداد کے ساتھ نیپال پہنچ گیا ہے اور راحت کا سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘‘Standing with NepalThe 4th flight carrying 11 tonnes of relief assistance landed in Nepal and relief material has been handed over. It consists of a tunnel technical contingent along with equipment for search & rescue operations; a team of forensics experts for DNA analysis… pic.twitter.com/Ahei0Tmnkd— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) August 30, 2026رندھیر جیسوال کے مطابق اس امداد میں تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے ضروری آلات کے ساتھ سرنگ تکنیک کے ماہرین کی ایک ٹیم شامل ہے۔ اس کے علاوہ ڈی این اے جانچ کے لیے فرانزک ماہرین کی ایک ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔ راحت کے سامان میں کمبل، سلیپنگ بیگ، ترپال، پلاسٹک شیٹ اور حفظان صحت (ہائی جین) کٹس جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔’لاپتہ افراد کے زندہ ملنے کی امید انتہائی کم‘، نیپال-تبت سیلاب کے بعد اہل خانہ کے لیے ایشا فاؤنڈیشن کی جذباتی اپڈیٹواضح رہے کہ اب تک ہندوستان کی جانب سے 68.5 ٹن راحت کا سامان فضائی راستے سے کاٹھمنڈو پہنچایا جا چکا ہے۔ جس دن (26 اگست 2026) اچانک سیلاب آیا، اسی دن آئی اے ایف کے سی-130 جے ہرکیولس طیارے نے 10 ٹن ہنگامی راحت کا سامان پہنچایا، جس میں عارضی پناہ گاہیں، کمبل، حفظان صحت کٹس، سولر لیمپ اور ادویات شامل تھیں۔ اگلی صبح، 27 اگست 2026 کو، آئی اے ایف کے سی-17 گلوب ماسٹر طیارے نے 37.5 ٹن راحت کا سامان پہنچایا، جس میں 28.5 ٹن خیمے، کمبل، حفظان صحت کٹس، سولر لیمپ، پانی نکالنے والے پمپ، کچن سیٹ اور جنریٹر شامل تھے۔ اس کے علاوہ 8 ٹن ادویات اور ایک ٹن غذائی اشیاء بھی بھیجی گئیں۔نیپال سیلاب: چتون میں دردناک نظارہ، 229 نامعلوم لاشوں کی اجتماعی تدفین، سبھی کے ڈی این اے سیمپل محفوظاس کے بعد، 28 اگست 2026 کو ایک سی-130 جے ہرکیولس طیارے نے ہندوستانی فوج کی 5 رکنی سرنگ بچاؤ ٹیم اور 6 رکنی طبی ٹیم کو ایئر لفٹ کیا۔ اس کے ساتھ پورٹیبل جنریٹر، ڈگنیٹی کٹس، خوراک، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور ادویات سمیت 10 ٹن اضافی سامان بھی بھیجا گیا۔ متاثرہ علاقے میں سرنگ بچاؤ کے کام میں مدد کے لیے تکنیکی ٹیم نے آج سے کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نیپال میں تباہ شدہ پلوں کی تعمیر میں بھی مدد کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ 230 فٹ لمبے سنگل لین ماڈیولر اسٹیل پل کی تعمیر کے لیے ضروری آلات لے کر 16 ٹرک نیپال پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 7 بیلی پل لگانے کے لیے ضروری آلات بھی جلد بھیجے جائیں گے۔ ان پلوں کو نصب کرنے والی تکنیکی ٹیمیں بھی جلد نیپال پہنچیں گی۔