واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر جارحانہ انداز اپنایا اور آٹومیٹک رائفل تھامے اپنی ایک تصویر کو شیئر کردیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر شیئر کی گئی تصویر میں انھیں فوجی انداز میں آٹومیٹک رائفل اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی صدر کی تصویر کے پس منظر میں پہاڑی علاقہ ہے جس میں متعدد دھماکے ہوتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں جب کہ کیپشن لکھا ہے کہ نو مور نائس گائے یعنی اب مزید اچھا آدمی نہیں بنے رہنا۔تاہم امریکی صدر کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کا یہ پیغام کسی مخصوص ملک، جنگ یا فوجی کارروائی کے حوالے سے ہے یا یہ محض سیاسی اور علامتی اظہار ہے۔امریکی صدر کی مذکورہ تصویری پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگئی ہے۔امریکا اور وینزویلا کے درمیان تیل کا تاریخی معاہدہ طے پا گیاواضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی اپنی پالیسیوں اور سیاسی پیغامات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر غیر روایتی اور سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں اور یہ تصویر وہ اس سے قبل بھی 29 اپریل کو پوسٹ کرچکے ہیں اور آج اسی کا اسکرین شاٹ انہوں نے دوبارہ شیئر کردیا ہے۔