آندھرپردیش: بھارت میں آندھرپردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ پر والدین کے ساتھ سوتی ہوئی 4 سالہ بچی کو ایک لڑکی اور لڑکے نے اسکوٹی پر آکر اغوا کرلیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی سید عبدالقیوم حفیظ اور سید شمشاد تین روز قبل وشاکھاپٹنم پہنچے تھے۔ یہ جوڑا دکانوں میں دھواں دے کر اپنا گزر بسر کرتا ہے۔ دونوں اپنی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع بس اسٹاپ پر سو رہے تھے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/08/02.mp4اسی دوران ایک لڑکی اور لڑکا اسکوٹی پر وہاں پہنچے اور والدین کے ساتھ سوتی ہوئی بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو دونوں ملزمان بچی کو اسکوٹی پر گاجوواکا کی سمت لے جاتے ہوئے نظر آئے۔ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئیپولیس نے ملزمان کی شناخت پرتیبھا اور اپیندر کے طور پر کرلی ہے، دونوں کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔