آبنائے ہرمز میں سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرز پر حملہ

Wait 5 sec.

آبنائے ہرمز میں سعودی تیل لے جانے والے دو ٹینکرز پر حملہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سعودی سپر آئل ٹینکر سدر کو عمان کے شہر خصب سے شمال مشرق میں نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔جس کے چند منٹ بعد لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر بھی تین نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آیا۔ اس حملے میں تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔دونوں متاثرہ ٹینکرز نے گزشتہ ہفتے سعودی ٹرمینل جعیما سے مجموعی طور پر چالیس لاکھ بیرل خام تیل لادا تھا۔اس سے قبل آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 2 بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث ٹینکر کو روک دیا گیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹینکر آبی گزرگاہ سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاز اور عملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پاسدارانِ انقلاب نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، ہرمز سے گزرنے کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل لازمی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فورسز کی جانب سے آبنائے ہرمز میں خطرہ بننے والی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مائن لیئنگ فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی گئی ہے۔