’حزب اللہ ہتھیار نہیں ڈالے گی‘ نعیم قاسم کا دوٹوک اعلان

Wait 5 sec.

بیروت(29 اگست 2026): حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تنظیم کے غیر مسلح ہونے کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حزب اللہ ہرگز اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔المنار ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک نشریات میں خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو ایک بار پھر یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اس معاہدے کو ہرگز قبول نہیں کرتی اور تنظیم کسی بھی ایسے اقدام یا طریقہ کار پر رضامند نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں اسے اپنے ہتھیار چھوڑنے پڑیں یا اس کی عسکری سرگرمیوں کی باہر سے نگرانی کی جائے۔Trump announces deal for huge US stake in Venezuelan oil reservesواضح رہے کہ امریکی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی تجاویز زیرِ غور رہی ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے معاہدے لبنان کی قومی خودمختاری کے خلاف ہیں اور تنظیم ملکی دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں کے مؤقف پر ڈٹی رہے گی۔