کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر سیلاب سے متاثرہ نیپال کے لیے فوری امداد کی اپیل کی

Wait 5 sec.

نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد سے اب تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس میں دیگر ممالک کے مقابلے ہندوستان بڑھ چڑھ کر مدد کر رہا ہے۔ اس سیلاب میں کئی ہندوستانی اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ملکارجن کھڑگے کا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کانگریس صدر کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سیلاب سے متاثرہ نیپال کے لیے فوری انسانی اور امدادی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے پھنسے ہوئے اور جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، ایسے ہندوستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری بچاؤ اور انخلاء کی کوششیں تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔‘‘Congress President Shri @kharge writes to Prime Minister Shri Narendra Modi, urging immediate humanitarian and relief assistance for flood-affected Nepal.He also calls for urgent rescue and evacuation efforts to ensure the safe return of stranded and uncontactable Indian… pic.twitter.com/CK3taOvdcF— Congress (@INCIndia) August 29, 2026کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’مجھے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 500 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور تقریباً 1000 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس قدرتی آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، ادویات، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری اور شدید ضرورت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے نیپال کے متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور امدادی مدد پہنچانا یقینی بنائیں۔‘‘نیپال سانحہ: ڈبلیو ایچ او نے امداد کا دائرہ بڑھایا، ایک لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر جاریکانگریس صدر اپنے خط میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’مجھے ان ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی بھی فکر ہے جو سیلاب کے باعث نیپال کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ درخواست ہے کہ متعلقہ حکام کو بچاؤ اور انخلاء کی کوششیں تیز کرنے اور ان کی محفوظ اور جلد ہندوستان واپسی کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’مجھے ان ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی بھی فکر ہے جو نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں یا جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ وزارت خارجہ سے ملی تازہ معلومات کے مطابق تقریباً 320 ہندوستانی شہریوں سے اب بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی حکومت اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔‘‘